اداکارہ نازش جہانگیر نے علیزے شاہ کے بارے میں کیا حیران کن انکشاف کیا؟

اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نازش جہانگیر نے علیزے شاہ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ علیزے سرجری سے قبل بہت پیاری تھیں اب ان کی معصومیت ختم ہو گئی ہے۔

مشہور یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ بالکل گڑیا جیسی تھیں تاہم سرجری نے ان کی معصومیت کو ختم کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا علیزے کو ابھی پکی عمر میں جانا تھا لیکن اب وہ بہت مختلف اور پختہ عمر نظر آنے لگی ہیں، وہ پہلے بہت کیوٹ تھیں اب بری لگنے لگ گئی ہیں، وہ اب بہت دبلی پتلی ہو گئی ہیں اور ان کا چہرہ بھی بہت پتلا ہو گیا ہے۔ انھوں نے ہم عصر اداکارہ کے بارے میں مزید کہا کہ علیزے واقعی بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں، ایک بار جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ سیٹ پر آئیں تو ایسا لگ رہا تھا کوئی گڑیا آ گئی ہو۔

نازش نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اداکاراؤں پر کاسمیٹک سرجری نے بہت اچھا اثر کیا اور وہ پہلے سے زیادہ خوب صورت نظر آتی ہیں۔ انھوں نے کہا میں جانتی ہوں کہ کچھ پاکستانی اداکاراؤں نے کاسمیٹک سرجری کروا رکھی ہے مگر میں نام نہیں لوں گی۔

اس سوال پر کہ کیا کبھی انھوں نے کوئی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے؟ تو نازش کا خود اپنی خوب صورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی ناک، بھنویں، ہونٹ سب ہی کچھ بہت پیارا ہے، وہ کبھی کبھار خود حیران ہوتی ہیں کہ وہ اتنی پیاری کیوں ہیں۔

اداکارہ کے مطابق انھوں نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی نہ ان کے پاس اتنے پیسے ہیں، ان کے چہرے کے خدوخال اصلی ہیں، بس تھوڑا بہت جِلد صاف شفاف رکھنے کے لیے وہ خود دیکھ بھال کرتی ہیں، اور اپنی خوبصورتی کے راز اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی ہیں۔