نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے محرم الحرام میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
این سی او سی کے مطابق جاری ہدایات متعلقہ علما کی سفارشات کو مدنظر رکھ کر جاری کی گئیں تمام مجالس اور جلوس کوروناایس اوپیزکےتحت کی جائیں۔
مجالس اورجلوسوں میں ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور تھرمل اسکریننگ یقینی بنائیں جب کہ گھروں میں نجی مجالس سےاجتناب کیا جائے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کےمقامات پر سینیٹائزر اور ماسک فراہم کیےجائیں مجالس ہوادار اور کُھلےکمروں میں منعقدکی جائیں گی۔
ایس اوپیزپر عمل کیلئے انتظامیہ، رضاکاروں کی خدمات حاصل کرسکےگی۔ مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا ایس اوپیز کو نمایاں آویزاں کیاجائے گا۔