آئندہ 3 دنوں کے دوران….. این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

کراچی بارش

اسلام آباد : این ڈی ایم اے آئندہ 3 دنوں کے دوران اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا اور کہا 100 ملی میٹرسے زائدہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ آئندہ 3 دنوں کےدوران ملک کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کاامکان ہے ، جس کے باعث اربن و فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش  50سے100 ملی میٹرسے زائدہو سکتی ہے، بارش مقامی ندی نالوں میں طغیانی،اربن فلڈنگ کاباعث بن سکتی ہے۔

الرٹ میں مزید کہا گیا کہ گوجرانوالہ، لاہور،سیالکوٹ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ، مری لینڈسلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کوالرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔