این ڈی ایم اے نے 3 اگست تک موسمی الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ہے، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ میں شہری سیلاب کا امکان ہے۔
شمال مشرقی پنجاب میں ڈیگ نالوں میں طغیانی متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، مانہرہ، بٹگرام سمیت کئی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے، باد سوات، اشکومن، بونی، ارکاری میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کا اندیشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو پیشگی تیاری اور اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔