آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف تیار

بجٹ اہداف

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف تیار کر لئے گئے ، بجٹ میں 6000 ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف تیار کر لئے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے آئندہ بجٹ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد مالیاتی خسارہ کیساتھ تیار کیا گیا، بجٹ میں 6000 ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہو گا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر سات ہزار تین سو ارب روپے ، دفاع کیلئے اٹھارہ سو ارب روپے ، بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کیلئے چار سو تیس ارب اور ایف بی آر کیلئے نو ہزار دو سو سو ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان ٹیکس آمدن کی مد میں 2800 ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا جبکہ وفاق اور صوبوں کو ملا کر سات اعشاریہ ایک فیصد مالیاتی خسارے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔