اے اور اے ون گریڈ لینے سینکڑوں طلبا این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں فیل

این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں فیل

کراچی : اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈ سے اے اور اے ون گریڈ لینے سینکڑوں طلبا این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آغا خان اور انٹر بورڈ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر بورڈ سے انٹر کرنے والے 50 فیصد سے زاید طلبا این ای ڈی یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے، یہ وہ طلبہ ہے جہنوں نے ان تعلیمی بورڈز سے انٹر اے ون اور اے گریڈ میں پاس کیا تھا۔

جامعہ این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں اغا خان بورڈ کے 89 فیصد اور انٹربورڈ کراچی کے 76 فیصد طلبہ پاس ہوئیں۔

این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں لاڑکانہ بورڈ کے 68 فیصد طلبہ ، لاڑکانہ کے 68 فیصد، میر پورخاص بورڈ کے 59 فیصد ، نواب شاہ بورڈ کے 55 فیصد اور سکھر بورڈ کے 66فیصد طلبہ داخلہ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں سب سے مایوس کن کارکردگی لاڑکانہ بورڈ کی طلبہ کی رہی، لاڑکانہ بورڈ سے اے اور اے ون گریڈ میں انٹر کرنے والے 68 فیصد طلبہ ٹیسٹ میں 50 فیصد مارکس بھی حاصل نہیں کرسکے۔

حیدراباد بورڈ سے اعلی نمبروں سے انٹر کرنے والے 53 فیصد طلبہ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

انٹر بورڈ کراچی کے علاوہ سندھ کے کسی تعلیمی بورڈ کے 50 فیصد طلبہ ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے، سندھ کے تعلیمی بورڈ کی مایوس کن کارکردگی کی سب سے بڑی وجہ انتظامی بحران اور رشوت کے عوض نتایج کی تبدیلی ہے۔

محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹی کی ناقص کارکردگی کے باعث سندھ کے تعلیمی بورڈ کا معیار دھاو پر لگ چکا ہے۔