اداکارہ نیلم منیر نے شوہر کے کاروبار سے متعلق سوال کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر نے مداحوں کے ساتھ سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے سوال کیا کہ راشد بھائی کیا کرتے ہیں؟
نیلم منیر نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ سے محبت کرتے ہیں۔‘ اداکارہ نے دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔
اداکارہ نے اس سے قبل پوسٹ میں شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔
انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان میں نیلم منیر نے لکھا تھا کہ میرے بارے میں بہت ساری افواہیں گردش کر رہی ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ مجھے ان تمام غلط معلومات کی وضاحت کرنی چاہیے۔
نیلم منیر نے لکھا تھا کہ ہاں میں نے شادی کر لی ہے اور نہیں میں شوبز نہیں چھوڑ رہا ہوں، اداکاری میرا جنون ہے اور میں ایسی چیز کو کیسے چھوڑ سکتی ہوں جو مجھے بہت پسند ہے۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے سال 2025 کے آغاز میں ہی اپنی زندگی کے سب سے حسین سفر کا آغاز کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
نیلم منیر نے دبئی میں مقیم، صوبے پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نامی شخص سے شادی کی جنکا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔