نیلم منیر کی والدہ کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی

نیلم منیر سے متعلق 2016 میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی والدہ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیلم منیر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل سے تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں والدہ کے برابر بیٹھی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا: ’میری والدہ، میری جگری دوست۔‘

تصویر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اسے اب تک ہزاروں صارفین لائک کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر نے سیاست دانوں کی نااہلی پر سوال اٹھا دیا

نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

اس سے قبل نیلم منیر نے اپنے نئے ہیئر کٹ کے ساتھ تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھیں۔

تصاویر میں دیکھا گیا کہ کہ انہوں نے بالوں پر سنہری رنگ کروایا ہے۔ مداحوں نے اداکارہ کے اس ہیئر کٹ کو کافی پسند کیا تھا۔