رشی کپور کی برسی پر اہلیہ نیتو کا جذباتی پیغام

رشی کپور

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کو دنیا سے گزرے آج چار برس بیت گئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آنجہانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو نے شوہر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی جذباتی پیغام بھی لکھا۔

ماضی کی تصویر میں نیتو کپور کو شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیتو کپور نے لکھا کہ ’چار سال گزر گئے لیکن آپ کے بغیر یہ زندگی ایسی نہیں ہے جیسے آپ کے ساتھ تھی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54)

رشی کپور کی صاحبزادی ردھیما کپور نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر والد کی برسی پر بچپن کی خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم جن سے پیار کرتے ہیں وہ کبھی دور نہیں ہوتے، وہ ہر روز ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔‘

ردھیما کپور

واضح رہے کہ نیتو کپور اور رشی کپور 1980 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

رشی اور نیتو کے دو بچے رنبیر کپور اور ردھیما کپور ہیں، رنبیر کپور نے اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی راہا کپور ہے جبکہ ردھیما کپور کی شادی بھرت ساہنی سے ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں چل بسے تھے وہ ’لیوکیمیا‘ کے مرض میں مبتلا تھے۔