پی آئی اے کی غفلت، بچے کی میت لانا ہی بھول گئی

شمالی علاقہ جات پی آئی اے

اسکردو: پی آئی اےانتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز میں پی آئی اے 6 سالہ بچے کی میت اسلام آباد سے لانا بھول گئے۔ ضلع کھرمنگ سےتعلق رکھنےوالے6سالہ بچےکی میت آج صبح کارگوکی گئی تھی۔

پی آئی اے کی پرواز متاثرہ گھرانے کو لے کر اسکردو پہنچی تاہم میت ساتھ نہیں لائی جس پر اہل خان نہ سخت برہمی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

بچے کے والد سمیت متاثرہ خاندان نے اسکردو ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور میت لانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اس واقعے پر پی آئی اے کا فی الحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔