پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آخری مراحل میں

پاکستان  اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تاحال قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت نہ ہو سکی اور آئی ایم ایف مشن 3 روز کے بعد دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گا۔

نیتھن پورٹر مذاکرات پر آئی ایم ایف کی مرکزی انتظامیہ کو آگاہ کریں گے۔ آئی ایم ایف مشن دورہ مکمل کرنے کے بعد معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کرے گا۔

آئی ایم ایف مشن کے دورہ کے اختتام پر نئےقرض پروگرام کا معاہدہ نہ ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت شروع ہے لیکن مکمل نہیں ہوگی۔

آئی ایم ایف مشن کی واپسی کے بعد بھی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری رہےگی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 1سال میں 300 ارب روپے تک اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کر دیا، جس میں پنشن اسکیم لانے اور ترقیاتی اسکیموں پرمکمل پابندی کا امکان ہے۔