لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سی پیک کے بعد ہمارا ہمسایہ اوربہت سی سپرپاورپیچھے پڑگئی ہیں وہ نہیں چاہتے پاکستان میں خوشحالی آئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں کبھی کسی ڈکٹیٹر سے ایک لمحے کے لیے بھی ہاتھ نہیں ملایا، ٹکراؤ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔
ہم جمہوریت پسند ہیں، کبھی کسی ڈکٹیٹر سے ایک لمحے کے لئے بھی ہاتھ نہیں ملایا، ٹکراو ہمارا ایجنڈا نہیں ہے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 8, 2017
انہوں نے کہا کہ جب نظر آرہا ہو کہ ملک کا دشمن ملک کو گھیر رہا ہے تو ملک کے اندر مخالفین آپ کو برے نہیں لگتے تو ملک کے وسیع تر مفاد میں سب کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔
جب نظر آ رہا ہوکہ ملک کادشمن ملک کوگھیر رہا ہےتو ملک کے اندرمخالفین آپکو برے نہیں لگتے، تو ملک کے وسیع تر مفاد میں سب کا اکٹھا ہونا ضروری ہے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 8, 2017
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر خوشحالی آئے ملک کے اندر اتفاق ہونا ضروری ہے۔
سی پیک کےبعد ہمارا ہمسایہ اور بہت سی سپر پاورہمارے پیچھےپڑ گئی ہیں۔وہ نہیں چاہتےکہ پاکستان کے اندر خوشحالی آئے۔ملک کےاندر اتفاق ہوناضروری ہے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 8, 2017
الیکشن اصلاحاتی بل2017 پرختم نبوت سےمتعلق جھوٹ نہ بولاجائے‘ سعد رفیق
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحاتی بل2017 پرختم نبوت سےمتعلق جھوٹ نہ بولا جائے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔