اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مختلف بجلی کمپنیوں کے زیرِ انتظام علاقوں میں اموات پر وضاحتوں کی سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیپرا 17 اگست کو مختلف بجلی کمپنیوں میں مہلک حادثات سے متعلق سماعت کرے گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ مہلک حادثات پر نیپرا نے مختلف بجلی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کیں۔
جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ مختلف بجلی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی، کمپنیوں میں کرنٹ سے بچانے کے ناقص انتظامات حادثات کی بڑی وجہ ہے۔
نیپرا کے مطابق لیسکو، پیسکو، فیسکو اور ٹیسکو میں حفاظتی انتظامات کی صورتحال ناقص ہے، بجلی کمپنیاں کرنٹ سے بچانے کا طریقہ کار اپنانے میں ناکام رہیں۔
ترجمان کے مطابق بجلی کمپنیاں مقررہ مدت کے ساتھ اقدامات کرنے کا پلان دینے میں بھی ناکام رہیں، کمپنیوں کا غیر محفوظ اسٹرکچر بارشوں میں مہلک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔