انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیپال نے افغانستان کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا، ویڈیو وائرل

انڈر 19 ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں نیپال نے افغانستان کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں نیپال میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی، افغانستان کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف نیپال نے 44.4 اوورز میں آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔

نیپالی بولر آکاش چند کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیپال کی جانب سے کپتان دیو خنال نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دیپک بوہرا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغانستان کے فریدون داؤدزئی 3 وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل افغانستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 145 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی، اے ایم غضنفر 37 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

نیپال کی جانب سے آکاش چند نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، دپیش کندیل دو وکٹیں حاصل کرسکے۔