کٹھمنڈو : نیپال کے دارلحکومت کٹھمنڈو مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ ٹیک آف کرتے ہوئے رن وے سے پھسل گیا اور تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب پرواز کھٹمنڈو سے سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ پوکھرا کے لیے اڑان بھر رہا تھا تو اڑان بھرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کا شکار طیارے میں صرف ایئرلائن عملے کے 19 افراد سوار تھے، جس میں سے اٹھارہ کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
پولیس اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔