تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں بھانجے نے گھریلو ناچاقی کے بعد اپنی ہی خالہ کے گھر پر فائرنگ کر کے خاندان کے 6 افراد کو ابدی نیند سلانے والا ملزم حمزہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق قاتل گھر میں گھسا اوراندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنےسےچھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ مرنےوالوں میں تین خواتین، دو مرد اور ایک بچی شامل ہے۔
پولیس کاکہنا ہے زخمی خاتون نےقاتل کی نشاندہی کردی ہے، فائرنگ کرنے والامقتولہ فوزیہ کا بھانجا حمزہ ہے جس نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کی اور وہاں سے باآسانی فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری کردیا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد تمام نعشیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔