اسلام آباد: نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی جس پر آج سماعت ہوئی، سماعت کے بعد نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔
بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان، درخواست دائر
48 پیسے فی یونٹ اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 9 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ 99 پیسے فی یونٹ تک جاسکتا ہے بشمول سابقہ ایڈجسٹمنٹ جو کہ ابھی جانچ پڑتال کے مراحل میں ہیں۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق مارچ کے بلز میں کیا جائے گا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔