اسلام آباد: کراچی کے شہریوں کے لیے سستی بجلی کے حوالے سے اچھی خبر آگئی، نیپرا نے سولر پاور منصوبوں کے از سر نو سماعت کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں سولر پاور منصوبوں کے از سر نو سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے کے الیکڑک کے 270 میگاواٹ کے دو پاورپلانٹس کے نوٹسز جاری کردیے۔
ملیر کراچی میں 150میگاواٹ کے سولر پاورپلانٹ پروپوزل کی منظوری پر 15 نومبر کو سماعت ہوگی جبکہ ویسٹ کراچی میں 120 میگاواٹ کے پاورپلانٹ بنچ مارک ٹیرف کے معاملے پر سماعت 15 نومبر کو ہوگی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سماعت کے بعد بنچ مارک ٹیرف کی مسابقتی بولی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔