لاہور میں ٹرانسفارمر گرنے کا واقعہ، نیپرا نے نوٹس لے لیا

نیپرا اتھارٹی نے لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت اورکمسن بچی کے شدید ‏زخمی ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔

اتھارٹی نے افسوس ناک واقعے کی فوری تحقیقات کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل ‏دے دی۔

اتھارٹی نے لیسکو حکام سے بھی واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی تاکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ‏کی جا سکے۔

واضح رہے 2 روز قبل اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے ماں جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی تھی زخمی ہونے ‏والی تین سالہ بچی سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹی بازار میں خریداری کرنے آئی تھیں کہ اچانک ان پر ٹرانسفارمر آن ‏گرا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا نامی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ‏ہوئے چل بسیں۔