غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

ایران جوہری پروگرام جاری رکھنے سے 'خوفزدہ' ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ

نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کو آگے بڑھانے اور غزہ پر مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کے لیے جاری "ٹیکٹیکل توقف” کے دوران اسرائیلی افواج غزہ میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یہ واضح رہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کر لیں گے اور حماس کو تباہ کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "حماس کو شکست دینے اور اپنے مغوی فوجیوں کی واپسی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے لڑائی اور مذاکرات کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم جو بھی راستہ اختیار کریں گے، ہمیں ضروری انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے پر مجبور کیا جائے گا”۔

نیتن یاہو کے تبصرے دوحہ سے اپنی مذاکراتی ٹیم کو واپس لینے کے چند دن بعد آئے ہیں جہاں جنگ بندی کے مذاکرات ہو رہے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حکومت حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کیلیے متبادل آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

نتین یاہو کے بیان سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے، اسرائیلی اور امریکی وفود کی واپسی کو دباؤ کے حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کیلیے امریکا کے ساتھ مصر اور قطر ثالثی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقفہ صرف عارضی ہے اور بات چیت دوبارہ شروع ہوگی۔