اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا جب کہ آرمی چیف نے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کا عندیہ دے دیا۔
کابینہ سے منظوری لیے جانے سے قبل نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے ہم حماس کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فلسطینی عوام کو آزاد کرانا چاہتے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم غزہ پر حکومت نہیں کرنا چاہتے صرف سیکیورٹی زون چاہتے ہیں۔
اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ پر مکمل قبضے کی مخالفت جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دباؤ کے باوجود اپنا مؤقف پیش کرتا رہوں گا، فوجی و سیاسی اختلافات نظریاتی نہیں بلکہ زندگی اور موت کا معاملہ ہیں، غزہ پر قبضے کا فیصلہ سپاہیوں اور شہریوں کی زندگیوں پر اثر ڈالے گا۔
اسرائیلی حکومت اور فوج کے درمیان پالیسی پر اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں۔