اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کر ڈالی

اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کر ڈالی

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر تک ملک کے ڈیم خشک ہونے کا خدشہ ہے، اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں ایرانی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ تہران میں قیادت کے خلاف بغاوت کریں۔

گزشتہ دنوں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر تک ملک کے ڈیم خشک ہونے کا خدشہ ہے جس کے اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کو ایک شر انگیز پیشکش کی اور کہا کہ ایران اس وقت صدی کی بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔

مزید پڑھیں : ہمارا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ ان کا جابرانہ نظام ہے، اسرائیلی وزیراعظم

 نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر براہِ راست ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی،  نیتن یاہو  نے کہا کہ تہران کی قیادت نے عوام کے بجائے اربوں ڈالر حماس، حزب اللہ اور حوثیوں پر خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ ’جب تم آزاد ہو جاؤ گے تو اسرائیل کے پانی کے ماہرین جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہر ایرانی شہر میں آئیں گے، پانی کو صاف کرنے اور ڈی سیلینیشن کے منصوبے لگائیں گے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل دنیا میں سب سے زیادہ پانی ری سائیکل کرنے والا ملک ہے اور یہ علم ہم ایران کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے آزادی ضروری ہے۔