ایمسٹرڈیم: ہالینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس میں جانے کا خواب چکنا چور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس سے باہر ہوگئی، ہالینڈ نے گرین شرٹس کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ہالینڈ کی ٹیم میچ پر پوری طرح حاوی رہی اور 6 گول اسکور کیے، قومی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی.
ہالینڈ کی جانب سے کیلرمین بجورن ، وین در ویدرن منک، پیٹرس ٹیرنس اور جینسن جیپ نے گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے میچ کے آخری کوارٹر میں واحد گول رضوان علی نے کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 4، 4 گول سے برابر رہا تھا اور آج پاکستان کو ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنانے کے لیے میچ جیتنا لازمی تھا۔
FIH Hockey Olympic Qualifiers 2019 (Men)
NED v PAK 6 – 1
NED: 9" 22" KELLERMAN Bjorn, 17" 29"van der WEERDEN Mink, 39" PIETERS Terrance, 43" JANSSEN Jip
PAK: 53" Rizwan Ali
End of 4th Quarter 60'https://t.co/GXv7MZqBOs#RoadtoTokyo #Tokyo2020 #giftofhockey pic.twitter.com/eMiHBrvoLt— Pakistan Hockey (PHF) (@PHFOfficial) October 27, 2019
مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان اور ہالینڈ کا میچ چار چار گول سے برابر
گزشتہ روز پاکستان کی طرف سے مبشر علی نے دو جبکہ محمد رضوان اور غضنفر علی نے ایک ایک گول اسکور کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم نے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 5ویں منٹ میں پہلا گول کردیا تھا۔
قومی ٹیم مبشر علی کی بدولت ابتدائی گول کرنے میں کامیاب ہوگئی، میزبان ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی پوری کوشش کی اور20 ویں منٹ میں منک وینڈرویرڈن نے ہالینڈ کی طرف سے پہلا گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
بعد ازاں اگلے ہی منٹ میں بیورن کیلرمین نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم غضنفرعلی نے جلد ہی حساب چکتا کر دیا اور مقابلہ پھر دو دو گول سے برابر ہو گیا تھا۔
میچ کے آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے چار، چار گول اسکور کیے تھے جس کے سبب میچ ڈرا ہوگیا تھا۔