نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

نیدرلینڈز ورلڈ کپ

بلاوایو: نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے، نیدرلینڈز نے 278 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بازڈی لیڈے کو 123 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وکرم جیت سنگھ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈز کی جانب سے مائیکل لیسک نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ برینڈن میک ملن، مارک ویٹ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پہلی اننگز میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے تھے، میک ملن کی 106 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

بیرنگٹن نے بھی 64 رنز کی اننگز کھیلی، تھامس میکنٹوش 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے سنچری میکر باز ڈی لیڈے نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ریان کلین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، کوالیفائر میں سری لنکا اور نیدر لینڈز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔