سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ نئے آنے والے کپتانوں کو بھی 3 سے 4 سال دینے چاہئیں، بابر نے بہترین فیصلہ کیا۔
اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایونٹ نہیں جیت پارہی تھی
کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا بہترین فیصلہ کیا ہے، نئے کپتانوں کو بھی 3 سے 4 سال دینے چاہئیں۔
انھوں نے کہا کہ جو اچھا کھیل رہے ہیں انھیں رکھیں جن سے پرفارم نہیں ہورہا انھیں ڈومیسٹک میں بھیجیں۔ ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن پر ٹیم منتخب کی جس کا نقصان ورلڈکپ میں ہوا،
سابق کرکٹر نے کہا کہ حارث رؤف کو دورہ آسٹریلیا میں لے کرجانا چاہیے۔ لڑکوں کو پسند ناپسند کی بنیاد پرکھلایا گیا، فیور دی گئی۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہم کم وقت کے لیے پلاننگ کرتے ہیں اس لیے ناکام ہوتے ہیں۔ ڈومیسٹک کے 2 سیزن کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔