اسلام آباد : پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئےسمری وزیراعظم آفس کوبھجوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے معاملے پر پاک بحریہ کے 5افسران کا پینل وزارت دفاع کوبھجوا دیا گیا ہے ، پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئےسمری وزیراعظم آفس کوبھجوا دی ہے ، وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل نویداشرف سینئرترین افسر ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنزوائس ایڈمرل اویس احمدبلگرامی دوسرے نمبر ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف میٹریلزوائس ایڈمرل عابد حمید تیسرے نمبر ، کمانڈر نیول اسٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد چوتھے اور کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ رب نواز 5ویں نمبر پر ہیں۔
پاک بحریہ سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی 7 اکتوبر کوسبکدوش ہورہے ہیں، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں۔