تیزی سے چارج ہونے والی لیتھیئم بیٹری ایجاد

نیو یارک: امریکی سائنس دانوں نے ایک نئی لیتھیئم بیٹری بنائی ہے جو 5 منٹ کے اندر چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکی ریاست نیو یارک میں قائم کورنیل یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اِنڈیئم (ایک دھاتی عنصر جو ڈسپلے اور سولر پینلز کی کوٹنگ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) بیٹریوں کو تیزی سے چارج ہونے اور چارجنگ کو محفوظ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

اس عنصر کا مخصوص مرکب بیٹری کو تیزی سے چارج بھی کر دیتا ہے اور بیٹری سے چارجنگ ضائع بھی نہیں ہو پاتی، ماہرین کے مطابق یہ بیٹری ٹیکنالوجی کے دیگر استعمال کیلئے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

جرنل جول میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ اس  نئی ایجاس کے ساتھ بیٹریوں کو مختصر کرتے ہوئے مزید کارگر بنایا جاسکتا ہے لیکن اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔