سعودی عرب میں سونے کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ریاض: سونے کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا مہنگا ہوا جبکہ ہفتے کو بھی سونے کے نرخ بڑھے ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت اتوار کو 214.49 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کا نرخ 187.68 ریال ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونا 160.86 ریال میں دستیاب رہا۔سعودی مارکیٹ میں 1 اونس سونا 6675 ریال میں بیچا گیا جبکہ سونے کی گنی 1501.40 ریال میں دستیاب رہی۔

خیال رہے کہ ویک اینڈ پر عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے خدشات کے ماحول میں بڑھ گئے ہیں، سعوی مارکیٹ بھی بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں آنے والی اس تبدیلی سے متاثر ہوئی۔