گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نئے نرخ

ابوظہبی: اماراتی گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 2127 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دس گرام سونے کی قیمت اکیس سو ستائیس اور ایک گرام سونا دو سو بارہ درہم کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔

گولڈ منڈی میں سونے کے ریٹ گزشتہ ہفتے دو حصوں میں رہے۔ منگل سے بدھ تک ریٹ انتہائی دباؤ میں رہتے ہوئے سترہ سو چوؤن ڈالر کی کم ترین سطح تک رہے، جو دوسرے ہفتے میں چیئرمین فیڈ کے تقریر کے بعد جمعرات اور جمعہ کو تین اعشاریہ چار دو فیصد بڑھ کر اٹھارہ سو چودہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ہفتے کا اختتام صفر اعشاریہ آٹھ چار فیصد بڑھ کر سترہ سو اٹھانوے ڈالر پر بند ہوا۔

اگلے ہفتے امریکی اقتصادی رپورٹس اور سرد موسم کی وجہ سونے کے ریٹ میں مزید غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ امید ہے کہ اگلے ہفتے سونے کے ریٹ اٹھارہ سو ڈالر تک مستحکم رہیں گے۔