اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نئے نرخ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2137 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی سونے کی منڈی میں 10گرام سونے کی قیمت اکیس سو تینتیس درہم اور ایک گرام سونا 213 درہم کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔

ایشیائی مارکیٹس میں گزشتہ روز فی اونس سونے کے ریٹس اٹھارہ سو ڈالر پر مستحکم رہے۔

نیویارک میں سونے کے ریٹ اٹھارہ سو دس ڈالر کے قریب پہنچ گئے جبکہ تجارتی حجم معمول کے مطابق تھا۔ ٹریڈرز موسم کے بجائے کرسمس کی شام منانے کیلئے زیادہ فکر مند ہیں۔

فی اونس سونے کے ریٹ آج اٹھارہ سو پانچ ڈالر سے اٹھارہ سو پندرہ ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں سونے کی قیمتیں منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔