کراچی: کورونا وبا سے بچاؤ کی خاطر پاکستانی مسافروں کےلئے نئی گائیڈلائنز جاری کر دی گئیں۔
پاکستانی مسافروں کو کورونا ویکسین کی بوسٹرخوارکیں فراہم کی جائیں گی۔ پاکستانی مسافروں کو کمپنیز کی ویکسین لگوانے پر اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
تعلیمی، بزنس اور سیاحتی ویزا کےحامل افراد کو بوسٹر ویکسین دی جائے گی، 12تا17سال کے عمر کے مسافروں کو سنگل ڈوز فراہم کی جائے گی جب کہ 18سال یا زائد عمر کے مسافروں کو 3کمپنیوں کی ویکسین فراہم کی جائے گی۔
رقم کی ادائیگی اور سفری دستاوزات کے حوالے سے بھی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں۔ بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو 1270روپے چالان جمع کروانا ہو گا۔
بوسٹر ویکسین کیلئےکراچی میں3 حیدر آباد، سکھر، اسلام آباد، آزادکشمیر، میر پور، مظفرآباد اور گلگت میں ایک ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
لاہور میں 2 فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ،راولپنڈی، پشاور، مینگورہ، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اورکوئٹہ میں ایک ایک سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔