امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، بلندترین سطح پر

ڈالر سستا

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ‏

جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ‏تاریخ میں پہلی بار 180 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔ ‏

ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180.30 روپے کا ہو گیاجب ‏کہ یورو 1.10 روپے مہنگا ہو کر202.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ‏

برطانوی پاونڈ 237 روپے پر برقرار رہا، امارتی درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 49.90 روپے کا ہوگیا جب کہ ‏سعودی ریال 10 پیسے مہنگا ہوکر 47.55 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈالر کو مستحکم کرنے کیلئے سعودی عرب سے تین بلین ڈالر ‏لے کر اسٹیٹ بینک میں جمع کئے تھے مگر اس کا انٹر بینک مارکیٹ پر کوئی آثر نہیں پڑا۔