سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے نئی ہدایات جاری

ایئرپورٹ

سعودی عرب جانے والے مسافروں سے متعلق ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

سعودیہ نے پاسپورٹ میعاد مینوئل طریقے سے بڑھا کر سفر پر پابندی لگا دی۔ اس حوالے سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق جس مسافر کا پاسپورٹ ختم ہو گیا ہے اس کا بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے۔

ایوی ایشن نے ایئرلائنز کو حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والی ایئرلائنز کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

گاکا کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ میعاد ختم ہونے کے باوجود ایئرلائنز نے بورڈنگ کارڈ جاری کئے تھے۔