پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا منیجر کون ہوگا؟َ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے ایک بار پھر نوید اکرم چیمہ کی خدمات حاصل کرنے اور انہیں ٹیم منیجر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندیم اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس سے قبل حالیہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علاوہ چند برس قبل بھی اسی عہدے پر ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ تک وہاب ریاض سینئر منیجر اور منصور رانا منیجر تھے تاہم پی سی بی نے میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے بعد ان دونوں کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

پی سی بی نے اب بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل نوید اکرم چیمہ کو ایک بار پھر ٹیم منیجر کی ذمے داری دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نوید اکرم چیمہ ٹیم میں ڈسپلن کی پابندی کرانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔