اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نئے قانون سےمیڈیا ورکرزتنخواہیں نہ ملنے پر اداروں کیخلاف عدالت سےرجوع کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کے نئے قانون سے صرف فائدہ میڈیا ورکرز کو ہے ، میڈیا ورکرزتنخواہیں نہ ملنے پر اداروں کیخلاف عدالت سےرجوع کر سکیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ نے اس ترمیم کی پہلے بھی مخالفت کی اور اب بھی کریں گے کیونکہ ان کے مفادات ورکرز سے نہیں سیٹھ کے ساتھ ہیں۔
میڈیا کے نئےقانون سےصرف فائدہ میڈیا ورکرز کو ہے جو تنخواہیں نہ ملنے پر اپنے اداروں کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکیں گے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے اس ترمیم کی پہلے بھی مخالفت کی اور اب بھی کریں گے کیونکہ ان کے مفادات ورکرز سے نہیں سیٹھ کے ساتھ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 31, 2021
یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، یہ ورکنگ صحافیوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے،جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر ڈھائی سال لگے ہیں لیکن بہرحال اب قانون بن رہا ہے۔