ملک کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا سینٹر قائم کر دیا۔
ڈی جی نادرا کراچی احتشام شاہد کے مطابق صفورا پر قائم نئے سینٹر کا افتتاح 15 مئی کو ہو گا جس سے گلشن، صفورا، گڈاپ اور ملحقہ علاقوں کے شہری استفادہ کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سینٹر دو شفٹوں میں 700 شہریوں کو سہولیات فراہم کرے گا اور سال کے آخر تک تعداد 700 سے بڑھ کر1500 ہو جائے گی۔
سینٹر میں ائرکنڈیشن ہال اور پہلی منزل پر بیٹھنےکی سہولت دستیاب ہو گی۔ رجسٹریشن سینٹر آنے والوں کیلئے پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
نادرا سینٹر صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک سروسز فراہم کرے گا۔ مختلف علاقوں میں مزید دو شفٹوں پر مشتمل بڑے رجسٹریشن سینٹر قائم کیے جائیں گے۔