بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ‏پہنچ گئی۔

ملک میں بجلی کی پیداوار و ترسیل کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے حماداظہر نے لکھا کہ بجلی ‏کی طلب اور فراہمی 24 ہزار 284 میگاواٹ رہی، بجلی کی طلب و پیداوارمیں اضافے کے ساتھ ‏ترسیلی صلاحیت بھی بڑھی۔

حماد اظہر نے لکھا کہ اس سےقبل جولائی2018میں20811میگاواٹ بجلی ترسیل ہوئی تھی سب ‏سے بڑے ڈیم تربیلا ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار صرف 25 فیصد ہے تربیلا ڈیم سے بجلی کی ‏کم پیداوار کے باوجود ریکارڈ قائم کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ تین دنوں سے شارٹ فال صفر ہے، بجلی کی ضرورت کے مطابق ‏پیداوار اور طلب فراہم کی جارہی ہے جس سے ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ ہونے ‏کا دعویٰ کیا گیا ہے۔