بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔
حکومتی پالیسیوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا۔ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 81 ہزار 909 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچ گیا،۔
جمعرات کو کاروبار کا اختتام 648 پوائنٹس پر ہوا۔
https://urdu.arynews.tv/gold-rate-in-pakistan-18-july/
کے ایس ای 100 انڈیکس 81 ہزار 839 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر بند ہوا جب کہ مارکیٹ میں پورا دن 23 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں پورا دن 241 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 155 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔