15 مارچ سے اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 15 مارچ سے بچوں کو آدھے دن کا اسکول (Half Day Schools) کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ تعلیمات نے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسم گرما کے پیش نظر سرکاری، امدادی اور خانگی انتظامیہ کے تحت چلائے جانے والے تمام پرائمری، اپر پرائمری اور ہائی اسکولز 15 مارچ سے 23 اپریل تک صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 تک کام کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں جن اسکولوں میں مڈ ڈے میل کا انتظام ہے وہاں کے طلبہ کو ساڑھے 12 بجے دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا جائے گا۔

دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے خصوصی کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے واضح کیا ہے کہ دسویں جماعت (SSC) کے امتحانات کے لیے طلبہ کو امتحانات کیلئے تیار کرنے کے مقصد سے خصوصی کلاسیس جاری رہیں گی۔

بھارت کی وہ درگاہ جہاں دھوم دھام سے ہولی منائی جاتی ہے

اُن کا کہنا تھا کہ ایس ایس سی امتحانی مراکز کے طور پر مقرر کردہ اسکولس دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریں گے۔ تعلیمی سال 2024-25 کے آخری دن 23 اپریل تک بچوں کی آدھے دن کا اسکول ہوگا۔

ریجنل جوائنٹ ڈائریکٹرز اور ضلع تعلیمی عہدیداروں کو ہدایت محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامے کو تمام اسکولوں میں نافذ کرنے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائیں۔