بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی ہوگئی ہے اور اعزاز خان کو نیا ناظم الامور مقرر کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی ہوگئی ہے اور اعزاز خان کو نیا ناظم الامور مقرر کیا گیا ہے۔
سابق ناظم الامور سلمان شریف تعیناتی کی مدت مکمل کر چکے جس کے بعد اعزاز خان کو نیا ناظم الامور مقرر کیا گیا ہے۔
سلمان شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں اور عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر وزیراعظم آفس یں نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔