بالی وُڈ نے پھر ایک مشہور گانے کا ریمیک بنا ڈالا

بالی وُڈ نے پھر سے مشہور گانے کا ریمیک بنا دیا، وکی کوشل کی نئی فلم کا گانا چار سال پہلے ریلیز ہوا تھا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں ہر فلم میں پرانے گانوں کو ریمیک کرکے شامل کرنا معمول بن گیا ہے۔

بالی وُڈ کی نئی آنے والی فلم ‘گوندا نام میرا’ کا نیا گانا بھی پرانے گانے کا ریمیک ہے، یہ گیت چار سال پہلے ریلیز ہوا تھا۔

فلم ’گوندا نام میرا‘ کا زیلیز ہونے والا نیا گانا ’کیا بات ہے 2.0‘ سنہ 2018 میں بلاک بسٹر ثابت ہوا تھا ، جسے اب تک 64 کروڑ سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا جا چکا ہے، یہ پنجابی سنگر ہارڈی سندھو کا گانا تھا۔

فلم ‘گوندا نام میرا’ کی مرکزی کاسٹ میں وکی کوشل، بھومی پڈنیکر، کیارا اڈوانی اور دایانند شیٹھی شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار ششانک کھائٹان اور پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔

اس گانے کے ریمیک میں بالی وُڈ اداکار وکی کوشل اور کیارا اڈوانی جلوہ گر ہیں جبکہ اس گانے کو بھی ہارڈی سندھو نے گایا ہے۔

فلم کے گانے ’کیا بات ہے 2.0‘ کے بارے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے پوسٹ کر کے لکھا کہ ’یہ صرف گانا نہیں ہے، یہ ایک پورا مزہ ہے اور یہ اب آپ کا ہے، فلم 16 دسمبر کو آن لائن ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’گوندا نام میرا‘ کی کہانی ایک ایسے ناکام ڈانس کوریوگرافر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی بیوی سے تنگ ہے اور سُکو نامی لڑکی (کیارا اڈوانی) کو اپنی گرل فرینڈ بنا لیتا ہے لیکن کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب اس پر ممکنہ طور پر اس کی بیوی کا قتل کا الزام لگ جاتا ہے۔