کراچی: گلبرگ میں 10 سالہ بچے پر شیر کے حملے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے بچہ شیر کے گرد گھوما تو اچانک شیر نے بچے کو جھپٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں 10 سالہ بچے پر شیر کے حملے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں دیکھا گیا کہ اسامہ نامی شخص شیروں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے ، اسامہ کا بھائی سعد شیر کو لے کر دوست حمید کے گھر لایا تھا ، حمیدنے سعد کو کہا کہ شیر کےساتھ تصویر لینی ہے۔
اس موقع پر گھرکے باہر اسامہ ، اس کا بھائی سعد، معاذ، اسامہ کا گارڈ ، وجیہ، جواد، حمید اور حمید کا بیٹا عبدالنافع موجود تھا، اسی دوران شیر نے حمید کے 10 سالہ بیٹے عبدالنافع پر حملہ کر دیا ، جس کے بعد اطراف میں کھڑے افراد نے بمشکل شیر کو پکڑا اور بچے کو چھڑایا تاہم شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچےنافع کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حملے میں 10 سالہ عبدالنافع کےپیٹ اور ٹانگ پرچوٹیں آئیں، کارروائی کے دوران سعد اور سیکیورٹی گارڈ روشن کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ اسامہ شیر کولے کر نامعلوم مقام پر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث اورغفلت برتنے والا شخص زیرحراست ہے جبکہ شیر کے اصل مالک اسامہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، واقعےکامقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں جس شخص کےہاتھ میں شیرہے وہ مالک نہیں ، شیرکامالک عمرہے،سی سی ٹی وی میں اس کادوست شیرکیساتھ ہے۔
اس سے قبل موبائل سے بنی ویڈٰیو بھی سامنے آگئی تھی ، جس میں میں شیر کو گلی میں بیٹھے دیکھاجاسکتاہے ، شیرکےاطراف کھڑےافرادلوگوں کوبلاتےرہے۔