نیویارک میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

نیویارک: بروکلین کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ نیویارک میں فائرنگ کا واقعہ بروکلین کے ایک ہوٹل میں پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کسی ایک شخص کی جانب سے نہیں کی گئی بلکہ فائرنگ کے مذکورہ واقعے میں متعدد افراد ملوث ہیں۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 36 خول ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمر زیادہ نہیں، ہلاک شدگان کی عمریں 27 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

امریکی میڈیا نے فائرنگ سے متعلق مزید بتایا کہ زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/shooting-in-austin-03-people-dead-suspect-arrested/