امریکی شہر نیویارک میں بارش کا 117 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیویارک میں بارش

نیویارک : امریکی شہر نیویارک صرف ایک گھنٹے کے دوران دو انچ سے زائد بارش سے ایک سو سترہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے امریکی شہر نیویارک میں بارش کا ایک سو سترہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر میں صرف ایک گھنٹے کے دوران دو انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

سڑکیں، بیسمنٹ اور سب وے پانی سے بھر گئے اور گاڑیاں پانی میں تیرتی رہیں جبکہ درخت گر نے اور پانی کے تیز بہاؤ سے سڑکیں بند ہو گئیں۔

ریاست نیوجرسی میں فلیش فلڈ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تاہم سیلابی ریلوں میں بہنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں : نیو یارک، موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

طوفانی بارشوں سے نیویارک اور نیوجرسی کے حکام نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے.

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں، اور شہریوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔