نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو کوئی سیکورٹی خدشات لاحق نہیں ہیں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنےکومل رہی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کادورہ پاکستان اچھا جا رہا ہے یہ کرکٹ سے لیکر سیکورٹی انتظامات اطمینان بخش ہیں کراچی میں ہماری ٹیم اچھا وقت گزاررہی ہے۔
New Zealand Cricket chief executive David White reflects on the tour of Pakistan and looks ahead to more bilateral cricket in the future.@BLACKCAPS #PAKvNZ pic.twitter.com/l1ce5Nps6K
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2023
ڈیوڈوائٹ نے کہا کہ دورے سے قبل ہم انگلینڈ اور آسٹریلیا سے بھی رابطےمیں تھے دونوں ٹیموں نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تھا پاکستان اور نیوزی لینڈ کاکرکٹ میں تعلق پرانا ہے دونوں ممالک بیک وقت آئی سی سی ممبر بننے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیکورٹی پر اعتماد کیا جا رہا ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوچکی ہے بین الاقوامی ٹیمیں اب پاکستان کادورہ کرتی رہیں گی پاکستان اورنیوزی لینڈمیں مزید کرکٹ پر بات چیت جاری ہے اےٹیم اور ویمنز ٹیم کےدرمیان دو طرفہ سیریزکا انعقاد ہو گا۔