نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2 سیریز کیلئے دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے تشکر کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ دو اچھی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کی وطن واپسی کا سفر محفوظ ہو دوسری جانب قومی اسکواڈ آج آکلینڈ سے براستہ دبئی وطن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گا جبکہ دوسرا گروپ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا۔
واضح رہے کہ کیویز نے گرین شرٹس کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی میزبانی کی تھی اور دونوں سیریز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کی۔
واضح رہے کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے۔