نیوزی لینڈ کے اسٹوڈنٹ ویزا کیلیے درخواست دینے کے عمل میں بڑی تبدیلی

نیوزی لینڈ کے اسٹوڈنٹ ویزا کیلیے درخواست دینے کے عمل میں بڑی تبدیلی

نیوزی لینڈ نے اپنے بہتر امیگریشن آن لائن سسٹم میں اسٹوڈنٹ ویزا کیلیے درخواست دینے کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے 2034 تک ملک کی بین الاقوامی تعلیمی مارکیٹ کو دوگنا کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا۔

امیگریشن نیوزی لینڈ نے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزا وہ پہلی کیٹیگری ہے جو مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگئی۔ امیگریشن نیوزی لینڈ کا مقصد ایک قابل اعتماد اور عالمی معیار کی امیگریشن سروس فراہم کرنا ہے۔

حکومتی ایجنسی کے مطابق ہم نے حال ہی میں ہماری فیوچر سروسز کا آغاز کیا، ایک طویل مدتی پروگرام کی تعمیر جو کہ ہمیں اس مقصد کی طرف لے جانے کیلیے پہلے سے کیے گئے کام پر ہے۔

18 اگست 2025 سے درج ذیل ویزا کیٹیگریز کیلیے درخواست کو آن لائن سسٹم پر بھیجا جائے گا:

English Language Student Visa

Exchange Student Visa

Fee Paying Student Visa

Pathway Student Visa

New Zealand Government Scholarship Student Visa

Foreign Government Supported Student Visa

پرانے فارم پر 17 اگست کو یا اس سے پہلے جمع کرائی گئی درخواستوں پر عمل جاری رہے گا۔ درخواست دہندگان دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے یا درخواستوں کا جواب دینے کے قابل ہو جائیں گے جب تک کہ کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

پرانے فارم پر تیار کردہ ڈرافٹ درخواستیں 17 ستمبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ اس کے بعد وہ حذف ہو جائیں گے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے صرف نئی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

امیگریشن نیوزی لینڈ نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ ویزا کی درخواستیں اس وقت زیادہ ہیں لہٰذا درخواست دہندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی مطلوبہ سفری تاریخ سے کم از کم تین ماہ قبل درخواست دیں تاکہ تاخیر سے بچ سکیں۔