ساہیوال سے اغوا کیا گیا نومولود بچہ فیصل آباد سے بازیاب

والدین اپنا نومولود بچہ اسپتال میں ہی چھوڑ کر کیوں فرار ہوگئے

ساہیوال کے ایک سرکاری اسپتال سے گزشتہ روز اغوا کیے جانے والے نومولود بچے کو فیصل آباد سے بازیاب کرا کے خاتون اغوا کار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال کے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم اسپتال میں تین روز قبل طیبہ نامی خاتون نے بچے کو جنم دیا گیا تھا تاہم زچہ کے آنکھ لگتے ہی وارڈ میں موجود خاتون بچے کو اٹھا کر لے گئی تھی۔

نومولود کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغوا کار خاتون کو بچے کو اسپتال سے لے جاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد پولیس اس کی بازیابی کے لیے حرکت میں آئی اور منگل، بدھ کی درمیانی شب اسے فیصل آباد سے بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نومولود کو بازیاب کرانے کے ساتھ خاتون سمیت بچے کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔