دمشق میں اسرائیل کی بمباری کے دوران خاتون اینکر لائیو نشریات چھوڑ کر بھاگ گئی۔
اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بمباری کی جس کے نتیجے میں اینکر لائیو نشریات چھوڑ کر بھاگ گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون خبریں پڑھنے میں مصروف ہیں کہ اچانک ان کے عقب میں بمباری ہوتی ہے اور وہ نشریات چھوڑ کر بھاگ جاتی ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم ان کی تعداد غیرواضح ہے۔
دریں اثنا ، رائٹرز نے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی صدارتی محل کے ساتھ ہی اسرائیلی حملہ ہوا ہے۔
شام کے جنوب میں واقع دروز اکثریتی شہر سویدا میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں اب تک 89 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
یہ پڑھیں: دمشق میں صدارتی محل کے قریب شامی وزارت دفاع پر اسرائیل کی بمباری
عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلح راہ زنی کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں مقامی دروز فرقے اور خانہ بدوش قبیلے کے درمیان نسلی فسادات کا رخ اختیار کرگئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی اکثریت کا تعلق دروز فرقے کی مسلح ملیشیا سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ ان جھڑپوں میں 10 سے زائد مسلح قبائلی بھی مارے جاچکے ہیں۔