کراچی: نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے کر ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم کردیا، پاکستان نے سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 300 رنز کے تعاقب میں 46.1 اوورز میں 252 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے میچ 47 رنز سے جیت لیا۔
افتخار احمد کی 94 اور آغا سلمان کی 57 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔
9️⃣4️⃣ not out
7️⃣2️⃣ deliveries
8️⃣ fours
2️⃣ sixesOne incredible innings from @IftiMania 👏#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/lXQDqz7fVR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2023
اوپنر فخر زمان 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 7 رنز بنا کر میٹ ہینری کا نشانہ بنے، کپتان بابر اعظم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Pakistan fall short by 47 runs in the fifth ODI despite fighting half-centuries from @SalmanAliAgha1 and @IftiMania in the chase.#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/f7lI1HQrAy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2023
محمد رضوان 9 رنز بنا کر چلتے بنے، شاداب خان 14 رننز بناسکے، اسامہ میر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، محمد وسیم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہینری شپلے اور رچن رویندرا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم ملنے، میٹ ہینری، اور ایش سودھی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Sweet sound off the bat! 🤌@SalmanAliAgha1 marches on 🔥#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/G4xuQZUIj5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2023
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 299 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اوپنر ول یونگ نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ٹام بلنڈل 15 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کو وکٹ دے بیٹھے۔
Absolute beauty from @76Shadabkhan to get the big wicket of Will Young! ☝️#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/gganSWD3L4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2023
ہینری نکولس 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان ٹام لیتھم 59 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، مارک چیمپن نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
رچن رویندرا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایڈم ملنے 4 اور ہینری شپلے 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Agile in the field today 🔝 💪#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/nGr0ZCIZth
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2023
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسامہ میر اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بابر اعظم آج 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے ہیں۔ پاکستان اگر آج کا میچ جیت گیا تو 20 سال کے طویل عرصے بعد کیویز کو کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوگا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔ ون ڈے کیریئر کا 100 واں میچ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی اور محمد حارث کی جگہ شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔
بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، حارث رؤف۔
نیوزی لینڈ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔
ٹام لیتھم (کپتان)، ول ینگ، ٹام بلنڈل، ہنری نکولس، مارک چیمپن، کول میکونچی، ریچن رویندرا، ایڈم ملنے، ہنری شپلے، اش سودھی اور میٹ ہنری۔